واشنگٹن،28جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)یورپی یونین نے آئندہ ماہ انگولا میں منعقد ہونے والے عام انتخابات میں اپنا مبصر مشن بھیجنے کا منصوبہ ترک کر دیا ہے۔ یورپی یونین کے ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ لوانڈا حکومت کی جانب سے یونین کی شرائط نہ ماننے کے باعث کیا گیا ہے۔ یونین کا تاہم یہ بھی کہنا ہے کہ تئیس اگست کے عام انتخابات میں پانچ ماہرین پر مبنی ایک مختصر ٹیم انتخابی عمل کا جائزہ لے گی۔